اہم خبریں

بھارت دنیاکاسب سےبڑادہشت گرد ملک ہے، مودی کی حیثیت کھسیانی بلی کھمبانوچےوالی ہوگئی، حنیف عباسی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مودی کی حیثیت کھسیانی بلی کھمبانوچےوالی ہوگئی ہے۔ پاکستان کی فورسزنےجوجنگ لڑی دنیااس کی معترف ہوگئی۔
ہمارےاوپرحملہ بھارت نےکیاہم نےصرف دفاع کیا۔ بھارت کی پوری دنیامیں بدنامی ہوئی،۔ پہلگام واقعہ ہونےکے10منٹ بعدپاکستان پرالزام لگادیاگیا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
بھارت نےثبوت دینےکےبجائےہم پرالزامات لگاناشروع کردیے۔ میں نےپہلےکہاتھاپہلگام بہانہ ہےسندھ طاس معاہدہ نشانہ ہے۔ وزیراعظم نےکہاتھاپہلگام واقعہ پرآزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔
پچھلے3سال میں ہمارےتعلقات ہمسائیوں سےبہتررہے۔ بھارت نےسوچاپاکستان پرحملہ کیاتودنیاساتھ دےگی۔ بھارت سےکہناچاہتاہوں اس طرح کرینگےتوبربادہوجائیں گے۔
پاکستانی عوام جشن منارہی ہےبھارت میں حکمرانوں سےاستعفےمانگےجارہےہیں۔
مودی نےبھارت کودنیامیں کہیں کانہیں چھوڑا۔سیزفائرکی بات بھارت نےدنیاسےکی ہمیں نےنہیں کی دنیاکہہ رہی ہے۔ آپریشن سندورکوہم نےتندوربناکررکھ دیا۔ بھارت نےایک سال میں ہم پر3700حملےکیے۔
بھارت دنیاکاسب سےبڑادہشت گرد ملک ہے۔ امریکا،کینیڈا،آسٹریلیاسمیت دنیابھرمیں دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے۔ بھارت بھاگ کرامریکاکےپاس گیاکہ جنگ ختم کرائی جائے۔
بھارت نےرات کی تاریکی میں پاکستان پرحملہ کیا۔
جعفرایکسپریس حملےمیں بھارت راہ ر است ملوث ہےدہشتگردرابطےمیں تھے۔ گجرات کےقصائی کاماضی گواہ ہےمسلمانوں کاقتل عام ہے۔ مذاکرات ہوں گےتوپانی اورمقبوضہ کشمیرپربات ہوگی۔
ہم لڑنانہیں چاہتےذمہ دار قوم ہیں جارحیت بھارت نےکی۔ ہم وقت گزرنےکےساتھ ساتھ مضبوط ہوتےجارہےہیں۔

مزید پڑھیں :عمران خان کےبچےباپ کی رہائی کیلئےجس سےبات کرناچاہئیں کرسکتےہیں،شیخ وقاص اکرم

متعلقہ خبریں