اہم خبریں

ہمارے والد کو قید تنہائی میں رکھا گیا،طبی سہولیات بھی نہیں دی جا رہی، قاسم خان

لندن ( اے بی این نیوز      )سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انہیں طبی سہولیات تک رسائی نہیں دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو تقریباً دو سال سے قید میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کی سیل میں کئی بار روشنی تک نہیں تھی۔
قاسم خان نے مزید کہا کہ انہیں باہر کی دنیا سے رابطے کی اجازت نہیں دی گئی،

نہ ہی ڈاکٹروں تک رسائی فراہم کی گئی۔ انہوں نے اس صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ہر ہفتے رابطے کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا، لیکن حقیقت میں وہ ہر دو سے تین مہینوں میں صرف ایک بار اپنے والد سے بات کر پاتے ہیں۔
انٹرویو میں قاسم خان نے یہ بھی بتایا کہ ان کے والد کو طویل عرصے تک تنہائی میں رکھا گیا ہے، جس سے ان کی صحت پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں ہر ہفتے بات کرنے کا موقع ملتا تو حالات بہتر ہوتے، لیکن موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔
اس انٹرویو کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور حمایتیوں نے عمران خان کی رہائی اور ان کی صحت کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ انکشافات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب عمران خان کی صحت اور ان کی قید کے بارے میں افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں :آئندہ مہم جوئی پر ناقابلِ برداشت ردعمل ہوگا، پاکستان کا بھارت کو انتباہ

متعلقہ خبریں