اہم خبریں

آئندہ مہم جوئی پر ناقابلِ برداشت ردعمل ہوگا، پاکستان کا بھارت کو انتباہ

راولپنڈی ( اے بی این نیوز      )بھارتی فریب کا پردہ چاک، اشتعال انگیزی کا نیا بھارتی ڈرامہ بے نقاب ۔ پاکستان کا دوٹوک پیغام،پاکستان نے منہ توڑ ردعمل دے دیا۔ ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کا بھارت کو انتباہ، آئندہ مہم جوئی پر ناقابلِ برداشت ردعمل ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق

بھارتی وزیرِ اعظم کا بیان خطے میں کشیدگی کو بڑھانے کی کوشش ہے،پاکستان نے جنگی جنون پر مبنی بھارتی بیانیہ مکمل طور پر مسترد کر دیا ۔ بھارت کی جھوٹی کہانیوں سے خطے کا امن داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔
پاکستان کا سیز فائر معاہدے کی پاسداری اور امن کی کوششوں پر زور۔
سیز فائر معاہدہ دوست ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ تھا۔ بھارت کی جانب سے سیز فائر کو مایوسی کا نتیجہ قرار دینا جھوٹ ہے۔ پہلگام حملے کو پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
بھارت اپنی اندرونی ناکامیوں اور کشمیری مظالم سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

بھارتی افواج کا پاکستانی فوجی اڈوں پر حملہ سنگین اشتعال انگیزی تھی۔ بھارت کے جنگی عزائم سے خطہ تباہی کے دہانے پر پہنچ سکتا ہے۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا ہدفی اور موثر جواب دیا۔
بھارتی پروپیگنڈے سے پاکستانی دفاعی صلاحیتوں کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔
بھارت معصوم شہریوں کے قتل کو نیا معمول بنانا چاہتا ہے۔ پاکستان کی خود مختاری اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کا دفاع جاری رکھے گا۔ بھارت کی آبی جارحیت، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کرے گا۔ پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا، بھارت ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہے۔ کشمیر مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ پاکستان کا صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی حمایت کا اعادہ۔ امن ہی اصل طاقت ہے، جنگی جنون کا وقت گزر چکا۔

مزید پڑھیں :شریف خاندان کی جانب سے بھارت کیخلاف ایک بھی ٹویٹ نہیں کی گئی،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

متعلقہ خبریں