اہم خبریں

انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہوگیا

کراچی( اے بی این نیوز   ) انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جانے کے بعد منگل کو ڈالر کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوئی تھی۔ لیکن انٹر بینک میں ڈالر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے،3 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہوگیا۔منگل کے روزکاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 269.63 روپے تھی، کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید 37 پیسے اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 270 روپے ہوگئی۔ منگل کی شام کو انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 267 روپے 88 پیسے کا ہوگیا،البتہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 275 روپے پر برقرار ہے۔

متعلقہ خبریں