اہم خبریں

ڈرانے دھمکانے سے افراتفری پھیلے گی، ملک انتشار کا شکار ہوگا،سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اے بی این کے پروگرام ’’سوال سے آگے ‘‘میں گفتگو کرتےے ہو ئے کہا کہ جنید اکبر پارٹی کے تنظیمی معاملات کو دیکھیں گے۔ اس کا کوئی تعلق جنید اکبر کی کارکردگی سے نہیں۔
خیبرپختونخوا میں پارٹی کے معاملات کو زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔ جنید اکبر کو اسں حوالے سے کوئی شکایت نہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ہماری کوئی ملاقات نہیں ہورہی لیکن پیغام جنید اکبر تک پہنچ چکا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نےیہ ذمہ داری عمر ایوب کو سونپی ہے۔
اس ذمہ داری میں تعطل عمرایوب کی صحت کی خرابی کی وجہ سے ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد ہمیں عدالتوں سے کوئی امید نہیں۔ عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں گے لیکن کوئی امید نہیں رکھیں گے۔
رہائی کیلئے ہم کوئی بھی راستہ چھوڑیں گے نہیں۔
ہم قانون کا سہارا لے کر اور عدالتی حکم ہاتھ میں لے کر ملاقات کیلئے جاتے ہیں۔ ہم اپنی بات قانون اور آئین کے مطابق کرتے رہیں گے۔ ہم نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اس مملکت کی طاقت ہے۔
پی ٹی آئی نے تمام صوبوں کو آپس میں جوڑا ہے۔ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ ،ووٹر اور سپورٹر سمجھتےہیں کہ وہ پاکستان کی طاقت ہیں۔ پاکستان کی یوتھ میں سے 95فیصد ہمارے ساتھ ہیں۔
ہمارے جوانوں کے ذہن تخلیقی صلاحیتوں سے مالامال ہیں۔
ملک کا فائدہ اسی میں ہے کہ جوآئین قانون کے مطابق جس کا حق ہے اسے دیا جائے۔ ڈرانے دھمکانے سے افراتفری پھیلے گی، ملک انتشار کا شکار ہو۔ تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

مزید پڑھیں :بھارتی سوشل میڈیا مودی پر ٹوٹ پڑا،تابڑ توڑ سوالات،پاکستان کے کامیاب حملے،آپریشن بنیان مرصوص نے مودی کی طبیعت صاف کر دی

متعلقہ خبریں