پشاور ( اے بی این نیوز ) عمران خان کی کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ حفاظتی ضمانت کے لئے آئی ہوں۔ نمل یونیورسٹی کے لئے فنڈ کی ضرورت ہے، اس کے لئے جگہ جگہ جاتی ہوں۔
راولپنڈی انسداد دہشتگری عدالت میں پتہ چلا کہ 42 کیسز میں نامزد ہوں۔ وہاں کہا گیا کہ آپ بانی پی ٹی آئی کا پیغام جیل سے باہر لاتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کا پیغام تو سارے باہر لاتے ہیں۔
کسی اور پر کیس نہیں بنایا، بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔
اپنے بھائی کو جیل سے باہر لانا ہے۔ کل اڈیالہ جائیں گے اور اسلام آباد ہائیکورٹ بھی جائیں گے۔ جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے استعفی دینے کا بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چیئرمین عمر ایوب کو دیں۔
جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا پیغام دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا ہے کہ آئین و قانون کے لئے کھڑے ہوں۔ ہمارے پائلٹس کی کارگردگی کی وجہ سے کامیابی ملی، ان کو داد دینا چا ہئے۔
ائیرفورس نے کام کیا، اور بھارت کو جواب دیا۔ سیاسی لوگ بہتر سمجھتے ہیں آپ لوگ یہ کام کرے۔
مزید پڑھیں :بل گیٹس کا اگلی دو دہائیوں میں گیٹس فاؤنڈیشن کے ذریعے 200 بلین ڈالر ز دینے کا اعلان