دبئی (اے بی این نیوز)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہو گیا۔ امریکہ چین تجارتی معاہدے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، امریکی خام تیل کی قیمت میں 3 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ہوا ہے،امریکی تیل کی قیمت 63.24 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔
برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3 اعشاریہ 4 فیصد بڑھنے سے قیمت 66.11 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔یادرہے کہ امریکی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے متعدد مصنوعات پر ٹیرف 115 فیصد کردیے ہیں،امریکہ چین کی مصنوعات پر 10 فیصد کی ڈیوٹی برقرار رکھے گا۔
مزید پڑھیں: بیرسٹر گوہر ،علی امین گنڈا پوراور عمر ایوب پر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد ہونے امکان