اسلام آباد (اے بی این نیوز) بھارتی خاتون پائلٹ شیوانگی سنگھ کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے لیا۔ بھارتی فضائیہ کی خاتون پائلٹ شیوانگی سنگھ کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، شیوانگی سنگھ ایک تربیتی مشن کے دوران فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گئیں.بھارتی خاتون پائلٹ کی وڈیو منظر عام پر آگئی ۔
جس کے بعد پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے طیاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں پاکستانی حدود میں لینڈ کرنے پر مجبور کیا۔ذرائع کے مطابق، شیوانگی سنگھ کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزامات پر حراست میں لیا گیا ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ حقائق کو سامنے لایا جا سکے۔بھارتی حکام نے اس واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔