کولمبو(اے بی این نیوز)سری لنکا میں ایئر فورسز کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، واقعے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے، دو پائلٹوں سمیت 12 افراد سوار تھے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں ایئر فورسز کا ہیلی کاپٹر پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹوں سمیت 12 افراد سوار تھے، زخمیوں 6 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک فوج کا ایل او سی پر جوابی وار،حاجی پیر،پیر کنٹھ،جھنڈا زیارت چیک پوسٹ تباہ