اہم خبریں

بھارتی شیلنگ سے مزید 4 پاکستانی زخمی،پاک فوج نے پوسٹ تباہ کردی

راولا کوٹ (اے بی این نیوز)ایل او سی کے قریبی علاقوں میں بھارت کیجانب سے کی گئی شیلنگ میں 4 افراد کے زخمی ہوھئے، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جھنڈا زیارت پوسٹ تباہ کردی۔

راولاکوٹ میں ہجیرہ میں بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پلیارنی کالونی میں بھی بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک شخص زخمی ہوا۔حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کےخلاف مؤثر جوابی کارروائی کی، پاک فوج نے بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کردیا،

جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔پانڈو سیکٹر میں بھی پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف مؤثرجوابی کارروائی، پاک فوج نے بلااشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ کردیا۔باغسر میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کواڈ کاپٹر کو صبح 3:15 پر نشانہ بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: امریکا کا پاک بھارت جنگ میں مداخلت نہ کرنیکا فیصلہ

متعلقہ خبریں