اہم خبریں

فرانسیسی اخبار نے رافیل کی تباہی شرمناک قرار دے دی،بھارت 3 طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرنے پر مجبور

پیرس ( اے بی این نیوز   )پاکستان کے خلاف جنگ میں بھارتی فضائیہ کی انتہائی گھٹیا کارکردگی ۔ بھرپور اسرائیلی امداد اور عملی تعاون کےباوجود بھارت پھر ناکام رہا۔ بھارتی فضائیہ نے طیارے کی تباہی سے فرانسیسی کمپنی کو بھی ڈبو دیا۔
فرانسیسی اخبار کی بھارتی فضائیہ پر شدید تنقید ۔ فرانسیسی اخبار نے رافیل کی تباہی شرمناک قرار دے دی۔ تاریخ میں پہلی بار فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے کی تباہی انتہائی شرمناک قرار۔ فرانسیسی اخبار نے لکھا کہ
بھارتی فضائیہ کی کارکردگی توقع سے انتہائی کم رہی۔ ناقابل تردید شواہد،بھارت 3 طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرنے پر مجبور۔ بھارت پاکستان کے خلاف طاقت کے مظاہرے میں بری طرح ناکام رہا۔
مزید پڑھیں  :بھارت کے ڈرونز حملے،بین الاقوامی کھلاڑیوں نے پاکستان میں میچز کھیلنے سے معذرت کرلی

متعلقہ خبریں