اہم خبریں

پنجاب کے بعد ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) ملک میں موجودہ کشیدہ سیکورٹی صورتحال ۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آئندہ 2 روز تک شہر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
تعلیمی اداروں میں سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بھی شاملہیں ۔ تعلیمی اداروں میں جاری امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔
نیز ادھر دوسری جانب امن و امان کی بگڑتی صورتحال، تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق
تمام تعلیمی ادارے جمعہ، ہفتہ بند رہیں گے۔
تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھے جائیں گے۔ چھٹیوں کے احکامات تمام سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کیلئے ہیں۔ پنجاب بھر کے سکول، کالج اور یونیورسٹیاں اتوار تک بند رہیں گی۔ پیر 12 مئی سے تدریسی عمل معمول کے مطابق شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں  :پاکستان جب مارے گا تو دنیا جان جائے گی ، وقت اور جگہ کا تعین کرکے حملہ کیا جائیگا،ترجمان پاک فوج

متعلقہ خبریں