لودھراں(نیوزڈیسک)سابق رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو پولیس نے لودھراں کے نواحی گائوں ڈانوراں میں ان کے گھر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے ۔ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کراچی نے عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو گرفتار کیا ہے ۔دانیہ شاہ پر اپنے شوہر کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کا الزام ہے