اہم خبریں

بھارت کو ٹھوک کر جواب دینے کاوقت آگیا، وقت عسکری ادارے طے کریں گے،وزیردفاع

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بھارت کو ٹھوک کر جواب دینے کاوقت آگیا،سٹریٹیجک فیصلے ہوگئے، وقت عسکری ادارے ہی طے کریں گے،وزیردفاع خواجہ آصف کی اے بی این نیوز سے خصوصی گفتگو،کہا بھارت کے ساتھ جو ہوا وہ اس کی خفت مٹانے کی کوشش کر رہا ہے اور کرتا رہےگا،بین الاقوامی کوششیں ہو رہی ہیں کہ خطے میں امن کسی طرح بحال کیا جائے.

بھارت نےدہشت گردوں کے ٹھکانوں کی آڑمیں سویلین آبادیوں پر حملہ کیا ،رافیل بنانے والی کمپنی کو بھی دھچکا لگا کہ اڑانے والے ایک تو بزدل تھے دوسرا مہارت نہیں رکھتے تھے، فرانس والوں نے ایک طیارے کا مان لیا ،ہو سکتا ہے وہ تین طیاروں کا نہ مانیں کیونکہ انہوں نے کاروبار کرنا ہے طیارے بیچنے بھی ہیں،اگر وہ تین مان جائیں پھر تو ان کی دکان بند ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں  :یاسین ملک کی بیٹی کا کشمیر میں شہید ہونیوالوالی2 مساجد کی تعمیر کا فیصلہ

متعلقہ خبریں