اہم خبریں

راولپنڈی میں ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئی ہے، ڈرون درخت سے ٹکرانے کے بعد ایک دکان کے اندر جا گرا، جس کے بعد آگ لگ گئی۔

ڈرون گرنے سے دکان کے شیشے اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا۔
ذرائع نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کا ملبہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے تحویل میں لے لیا۔

ذرائع نے کہا کہ راولپنڈی میں مجموعی طور پر 3 ڈرونز گر کر تباہ ہوئے ہیں۔ یہ ڈرونز فوڈ اسٹریٹ، ریس کورس ٹرانزٹ کیمپ اور اسکیم تھری کے قریب گرے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرونز کافی دیر تک ہوا میں بھی پرواز کرتے رہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان میں دہشتگری کے پیچھے بھارت ہے،راجہ پرویز اشرف

متعلقہ خبریں