اہم خبریں

فرانس نے بھارت کے رافیل طیارے گرنے کی تصدیق کردی

پیر(اے بی این نیوز)فرانس نے بھارت کے رافیل طیارے گرنے کی تصدیق کر دی۔رافیل طیاروں کے تکبر میں مبتلا بھارت کو پاک فضائیہ نے مؤثر جواب دیا۔ اور جوابی کارروائی میں 3 رافیل سمیت 5 جنگی طیارے مار گرائے۔

رافیل طیاروں سے متعلق فرانسیسی اہلکار نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی جنگ میں جدید ترین رافیل طیارہ تباہ ہوا ہے۔

فرانسیسی اہلکار نے تصدیق کی کہ رافیل طیارہ پاکستان کے خلاف کی گئی مبینہ فضائی کارروائی کے دوران مار گرایا گیا۔ذرائع کے مطابق رافیل طیارہ گرنے کے بعد فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز بھی گر گئے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کر دی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں تیز ہوائوں اور گرج چک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

متعلقہ خبریں