اہم خبریں

اٹل اور بہاولپور سیکٹر میں سخت لڑائی کی اطلاعات ،سیالکوٹ میں مسلسل سائرن بجائے جا رہے ہیں

اسلام آباد (اے بی این نیوز)‏ پاک بھارت کشیدگی ، کشمیر لیپا ویلی میں غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اٹل سیکٹر اور بہاولپور سیکٹر میں سخت لڑائی کی اطلاعات ہیں۔

سیالکوٹ میں مسلسل سائرن بجائے جا رہے ہیں ۔ قصور اور بہاول نگر میں بھی مقامی ذرائع کا غیر معمولی صورتحال کا دعویٰ کیا ہے

ڈونگہ بونگہ کے قریب 8 پوسٹوں سے دوطرفہ فائرنگ شروع۔ بھارتی فوج نے اپنی سائیڈ سے گیٹ کھول کر اپنی طرف باڑ کاٹنا شروع کردی۔ بہاولنگر سے بریگیڈ ہیڈکوارٹر کی بارڈر کی طرف موومنٹ شروع ہوگئی۔ رینجرز کے دستوں کو پیچھے ہٹاکر بہاولنگر بریگیڈ بارڈر پر تعینات کرنا شروع کر د یا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :پاک بھارت جنگ کے بادل مزید گہرے، وفاقی دارالحکومت کے تجارتی مراکز میں بلیک آئو ٹ کے اعلانات

متعلقہ خبریں