اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاک بھارت جنگ کے بادل مزید گہرے ہو تے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی دارلحکومت میں اعلانات کئے گئے۔ کیو آر ایف کی جانب سے تجارتی مراکز میں لائٹس بند کرنے کے اعلانات کئے گئے۔ کیو آر ایف نے اعلان کیا کہ
حکومت کی طرف سے احکامات ہیں تمام تجارتی مراکز کی لائٹس بند کر دی جائیں۔ قبل ازیں بھارتی جارحیت اور سکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں مکمل بلیک آؤٹ برقرار رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک مکمل بلیک آؤٹ رہے گا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سٹریٹ لائٹس بھی رات بھر بند رکھی جائیں گی۔ رہائشیوں کو بھی اپنے گھروں اور پورچوں وغیرہ کے باہر لائٹس بند رکھنے کی ضرورت ہوگی۔
انتظامیہ نے گھروں اور دفاتر کی کھڑکیوں کو مکمل ڈھانپنے اور گھروں میں محدود لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔شہریوں کو بلیک آؤٹ کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔