اہم خبریں

ایک طرف قومی یکجہتی کی بات کی جا رہی ہے، دوسری طرف سویلین کو ملٹری کورٹس میں دیا جا رہا ہے، بابر اعوان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) بابر اعوان نے کہا ہے کہ آج کے فیصلے کا میں پوسٹ مارٹم کرنا چاہوں گا۔ پاکستان میں ایک نئے آئینی بحران نے جنم لیا ہے۔ گزشتہ شب بھارت نے پاکستان کر حملہ کیا۔ پوری قوم اس وقت اکھٹی کھڑی ہے۔

ہم ہندوستان کی دہشتگردی کی مزمت کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے آج انتہائی پھوس پھوسی تقریر کی ہے۔ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے۔ قومی یک جہتی کیلئے پاکستان کی اصل لیڈرشپ ہی ملک کو آگے لے کر جا سکتی ہے۔

انڈیا نے حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیا۔ انڈیا نے ایک سے زیادہ مقامات پر آ کر حملہ کیا۔ انڈیا اب وار کریمینلز میں شامل ہو گیا ہے۔ جنگ قوانین کے مطابق سویلین پر حمل آور نہیں ہو سکتا۔

ایک طرف قومی یکجتی کی بات کر رہے ہیں، دوسری طرف سویلین کو ملٹری کورٹس میں دیا جا رہا ہے۔ آئین کے مطابق اگر کم ججز کا فیصلہ آیا ہو تو اسکو بڑا بینچ سن سکتا ہے۔ دونوں اختلافی نوٹس لکھنے والے ججز کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

وہ بھی حیران ہیں کہ لوگوں کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے فل بنچ کے علاوہ اس میں کیسے فیصلہ سنا سکتی ہے،

مزید پڑھیں :جنگی حا لات مزید نازک،تمام ہائو سنگ سوسائٹیوں کو بلیک آئوٹ کے احکامات،شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک مکمل اندھیرا رکھا جائیگا

متعلقہ خبریں