اسلام آ باد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ رجیم چینج کے بعد ملک میں اظہار رائے اب جرم بن چکا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رجیم چینج کے بعد اظہار رائے جرم بن چکا ہے۔ ملک میں منشی کا لفظ کہنا بھی جُرم بن گیا ہے۔ اب پولیس گرفتار پہلے اور مقدمہ بعد میں درج کرتی ہے۔















