اہم خبریں

کالعدم بی ایل اے کی ناپاک کارروائی، سیکیورٹی فورسز کے حوالے سے افسوس ناک خبر آگئی

کچھی (اے بی این نیوز)ضلع کچھی کےعلاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کےقریب دھماکا،آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکےمیں پاک فوج کے7جوان شہیدہو گئے۔
سیکیورٹی فورسزکی گاڑی مچھ کےعلاقہ میں آئی ای ڈی سےٹکراگئی۔ حملہ بھارتی پراکسی کالعدم بی ایل اےسےتعلق رکھنےوالےدہشتگردوں نےکیا۔ علاقےمیں ممکنہ دہشتگردوں کےخاتمے کیلئےآپریشن جاری۔
شہیدہونےوالوں میں صوبیدارعمرفاروق،نائیک آصف خان شامل۔ بزدلانہ کارروائیوں کےذمہ داران کوکٹہرےمیں لایاجائےگا۔ بہادرسپاہیوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدمضبوط کرتی ہیں۔ فورسز اور قوم بھارت کی پراکیسز کے مذموم مقاصد کو شکست دے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی ضلع کچھی میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی پراکسی بی ایل اے کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ قابل مذمت ہے۔
وزیراعظم کا صوبیدار عمر فاروق و ساتھی جوانوں کی قربانی کو خراج عقیدت۔
قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاک فوج دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دینے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں :ایک طریقے سے انڈیا نے جنگ کا آغاز کر دیا ،آبی جارحیت شروع ہو چکی ہے، شہلا رضا

متعلقہ خبریں