اہم خبریں

پاکستان سے پنگا نہ لینا،قومی اسمبلی میں تمام ممبران بھارت کے خلاف ڈٹ گئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان کے پاس بھارتی دہشتگردی کے ثبوت موجود ہیں ۔ دشمن ہمیں تقسیم نہیں کرسکتا۔ ۔ پوری قوم متحد ہے۔ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کے خلاف ہے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا قومی اسمبلی میں خطاب ۔ کہابھارتی حکومت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ پہلگام واقعہ کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ۔ پاکستان خود دہشتگردی سے متاثر ہے۔ پاکستانی قوم مشکل حالات سے خوفزدہ نہیں ہوتی۔پہلگام بھارت کا سکیورٹی فیلیئر ہے۔ پاکستان نے ڈپلومیٹک سطح پر جو مار ماری ہے بھارت کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ کا قومی اسمبلی اظہار خیال ۔ کہا پورا انٹرنیشنل میڈیا کہہ رہا ہے کہ پاکستان کو اس واقعے سے جوڑنے کا بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ ہم نے کہا آپ تحقیقات کرائیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

پوری قوم متحد اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اب کی بار تم آئے تو تمہارا وہ حشر کریں گے کہ تمہاری شکل نہیں پہچانی جائے گی۔ ایسا حشر ہوگا مائیں اپنے بچوں سے کہیں گی بیٹا پاکستان سے پنگا نہ لینا۔قومی اسمبلی میں تمام ممبران بھارت کے خلاف ڈٹ گئے۔ کہا سو مودی آجائیں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ ۔ شکست بھارت کا مقدر ہے۔ وفاقی وزیر امیر مقام بولے ہم ایک قوم ہیں اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارتی بیانات خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔

بھارت ایل او سی سے ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔ پاکستانی قوم ایک ہے اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو ظلم وجبر کاسامنا ہے۔ پیپلز پارٹی کی رکن سحر کامران نے کہا کہ ہم اپنے حق کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ ہم اپنے پانی کی ایک ایک بوند کا دفاع کریں گے۔ آج پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ پانی کی اہمیت کیا ہے۔ تحریک انصاف کے لطیف خان نے کہا قومی یکجہتی کے لئے بانی پی ٹی آئی کا باہر آنا ضروری ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے جیل سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

ایم کیو ایم کے فاروق ستار بولے بھارت نے اس بار غلطی کی تو واپس نہیں جانے دیں گے۔ ہم نے ابھی نندن کو چائے پلاکر بھیجا تھا ۔ اب ایسا نہیں ہوگا۔ جے یو آئی کا اجلاس کا بائیکاٹ۔ غفور حیدری نے کہا حکومت مسئلے کو غیر سنجیدہ لے رہی ہے ۔ اتنے دن گزر گئے آپ نے بھارت کو کیا جواب دیا ؟

مزید پڑھیں :عالمی امن کانفرنس ناکام،آئندہ 100 دنوں میں تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے، معروف ماہر نجوم کی پیشگوئی

متعلقہ خبریں