اہم خبریں

ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(اے بی این نیوز)گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے بڑی خبرآگئی۔ ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔کل بروز بدھ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

کل گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ظاہر کیاگیا ہے۔
فضائی پابندی کے باوجود کراچی سے 2 امریکی ہیلی کاپٹرز بھارتی شہر احمد آباد پہنچ گئے

متعلقہ خبریں