کراچی (اے بی این نیوز) پہلگام سرینگر میں فالس فلیگ واقعہ اوربھارتی الزام تراشی کے بعد دونوں ممالک میں سخت کشیدگی کے باعث جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ بھارت پر فضائی پابندی کے باوجود کراچی سے دو امریکی ہیلی کاپٹر وں کی بھارتی شہراحمد آبادکیلئے اڑان ،دونوں ہیلی کاپٹر بھارت پہنچ گئے
یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے اور ایسے میں اتوار کی سہ پہر 2 امریکی ہیلی کاپٹرز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بھارتی شہر احمد آباد کا سفر کیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امریکی رجسٹریشن کے حامل 2 ہیلی کاپٹرز اتوار کی دوپہر ایک بجے بحیرہ عرب پر نچلی پرواز کرتے ہوئے شارجہ سے پہنچے، ویسٹ اسٹار ایوی ایشن اور پرائیویٹ ملکیت کے دونوں لیونارڈو اے ڈبلیو 139ہیلی کاپٹرز لگ بھگ 2 گھنٹے تک کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر موجود رہے۔
پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را کا بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑ ا منصوبہ بے نقاب