ڈھاکہ(اے بی این نیوز) بنگلہ دیش پاکستان کے حق میں اٹھ کھڑ اہوگیا۔ بنگلہ دیشی حکومت کے پاکستان کے حق میں اقدامات کے بعد بھارت نے بنگلہ دیش کیلئے ٹرانزٹ سہولت روک دی
ٹرانزٹ سہولت سے بنگلا دیش اپنی برآمدات بھارتی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں سے تیسرے ممالک تک پہنچاتا تھا۔بھارت نے بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر رش کو ٹرانزٹ سہولت روکنے کی وجہ بتایا۔
دوسری جانب بھارتی اقدام کے جواب میں بنگلا دیش نے بھارت سے روڈ کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی ۔بنگلادیش کی جانب سے یہ پابندی اس لئے لگائی گئی تاکہ سستے درآمدی دھاگے سے مقامی صنعتوں کو تحفظ دیا جائے۔
پاک بھارت کشیدگی ، اقوام متحدہ متحرک،آج رات اہم اجلاس