اہم خبریں

بھارتی آبی جارحیت،ارسا نے الارم بجا دیا، خریف سیزن کیلئے مجموعی طور پر 21 فیصد پانی کی کمی کا سامنا رہے گا

اسلام آباد( اے بی این نیوز       )بھارت کی جانب سے دریائے چناب کا پانی روکنے پر ارسا کا سخت اظہار تشویش۔ بھارت کی جانب سے پانی روکنے سے خریف سیزن کے ابتدائی ماہ میں پانی بحران کا خدشہ ہے۔
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کا اہم اجلاس۔ ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں ملک میں پانی کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ارسا کے مطابق ملک میں خریف سیزن کیلئے مجموعی طور پر 21 فیصد پانی کی کمی کا سامنا رہے گا۔

دریائے چناب میں پانی کے معمول کی صورت میں نہ بہنے سے کمی بڑھ سکتی۔ ارسا کا پانی کی دستیابی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لینے کا فیصلہ۔ خریف سیزن کے اختتام پر پانی کی کمی سات فیصد تک رہنے کا امکانہے۔
بھارت کی جانب سے روکے گئے پانی کی فراہمی آبی ذخائر سے صوبوں کو دینے کا فیصلہ۔ پانی کے موجودہ بحران پر اتحاد اور قومی جزبے کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
مزید پڑھیں :سونا ایک مرتبہ پھر ریکارڈ تو ڑ مہنگا ہو گیا،جا نئے نئی قیمت بارے

متعلقہ خبریں