اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے، پاکستان کسی صورت پہلا قدم نہیں اٹھائے گا، ہم الرٹ ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے.نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا تقریب سے خطاب ، کہاپہلگام فالس فلیگ کا مقصد بھارت میں جاری آزادی کی تحریکوں سے توجہ ہٹانا ہے.
بھارت نے پاکستان کے خلاف یکطرفہ اقدامات کئے ، بے بنیا د الزامات لگا ئے، سندھ طا س معا ہدے کی معطلی عالمی قوانین کی کھلی خلا ف ورزی ہے، ہم اپنے حصے کا ایک بو ند پا نی نہیں چھوڑیں گے. بھا رت کے اس اقدام کو اعلان جنگ سمجھا جا ئے گا،، عالمی برا دری نے پا کستان سے تحمل کی اپیل کی،خطے میں امن کیلئے پاکستان پر عزم ہے.
امن اور خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہوناچاہئے، دنیا اس وقت ایک مشکل دورسے گزررہی ہے، ہمارے خطے کو اس وقت سنگین صورتحال کا سامنا ہے،مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے باعث خطے کے امن کوسنگین خطرات لا حق ہیں ، کئی بھارتی ریاستوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں،ہم نے ہمیشہ جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی ہے،مسئلہ کشمیر اور فلسطین کاپائیدار حل ضروری ہے۔
مزید پڑھیں :فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ