راولپنڈی(اے بی این نیوز) پاکستان نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کی جانب ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔پاکستان نے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والا فتح میزائل 120 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا الفتح میزائل کے کامیاب تجربہ پر سائنسدانوں، فوجیوں،قوم اور نوجوانوں کو مبارکباد پیش ۔
دریں اثناء پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک نیا اور خطرناک قدم اٹھایا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دریائے چناب پر واقع بگلیہار ڈیم سے پاکستان کی طرف بہنے والا پانی روک دیا گیا ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت جہلم پر واقع کشن گنگا ڈیم پر بھی اسی طرح کے اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عارضی طور پر اٹھایا گیا ہے۔ کارروائی وقتی ہی سہی، مگر اس کا سیاسی مفہوم خطرناک اور اشتعال انگیز ہے۔ماہرین کے مطابق بھارت کی یہ چال پاکستان کو دباؤ میں لانے کی ایک اور ناکام کوشش ہے۔
الفتح میزائل تجربہ اپنے ہدف کو بہتر انداز میں ٹارگٹ کرسکتا ہے ۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق الفتح میزائل جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے ۔
مزید پڑھیں: بھارتی جارحیت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب