اہم خبریں

ایران نے قاسم بصیر نامی بیلسٹک میزائل تیارکرلیا

تہران (اے بی این نیوز)ایران نے قاسم بصیر نامی بیلسٹک میزائل تیارکر لیا۔ میزائل 1200 کلومیٹرتک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی وزیردفاع کا کہنا ہے امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیر زادہ نے کہا کہ ایک طرف امریکی حکام مذاکرات پر زور دے رہے ہیں دوسری جانب حملے کی باضابطہ دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ کسی بھی جارحیت کی صورت میں ایران اپنا دفاع کرے گا۔
مزید پڑھیں: لداخ میں بھارتی فوج کے کیمپ میں آگ بھڑک اٹھی ،سورما بھاگ نکلے

متعلقہ خبریں