اہم خبریں

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ،تفصیل جانئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے تحت فی تولہ سونا 6,500 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 42 ہزار 200 روپے پر آ گیا، جبکہ اس سے قبل یہ قیمت 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے تھی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 28 اپریل سے 3 مئی کے دوران دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 5,839 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 220 روپے سے گھٹ کر 2 لاکھ 93 ہزار 381 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 65 ڈالر کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نرخ 3,305 ڈالر سے کم ہو کر 3,240 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 3 لاکھ 60 ہزار روپے فی تولہ سے تجاوز کر گئی تھی، تاہم حالیہ کمی کو صارفین کے لیے بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں