کوئٹہ ( اے بی این نیوز )ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ پر دلسورہ کے قریب پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماؤں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں پارٹی کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ سمیت متعدد رہنما شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد تمام زخمیوں کو علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ حادثے کی نوعیت اور وجوہات کے حوالے سے تاحال کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔