اہم خبریں

بھارت کی جانب سے بلاول بھٹو کا ایکس اکاؤنٹ بھی بلاک

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی حکومت نے تنقید برداشت کرنے کے بجائے سچ کو دبانے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، اور اب پاکستان کے سیاسی رہنماؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حال ہی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 22 اپریل کے فالس فلیگ ڈرامے کے بعد مودی سرکار اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے سخت گیر پالیسیوں اور اظہار رائے پر پابندیوں کا سہارا لے رہی ہے۔ بلاول بھٹو سے پہلے وزیراعظم، آئی ایس پی آر، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے ایکس اکاؤنٹس بھی بلاک کیے جا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ شعیب ملک، شعیب اختر اور دیگر پاکستانی صحافیوں و میڈیا اداروں کے یوٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی بھارت میں محدود یا بلاک کر دیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت سچ سے خوفزدہ ہے اور ثبوت فراہم کرنے کے بجائے مخالف آوازوں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پوری پاکستانی قوم بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف متحد ہے۔

متعلقہ خبریں