اہم خبریں

بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ بند

کراچی (اے بی این نیوز)پاکستان نے بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کاپاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ بند کردیا ہے۔ وزارت بحری امور کے مطابق بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کاپاکستانی بندرگاہوں پرداخلہ فوری طور پر بند کردیا گیا ہے۔

وزارت بحری امور کے مطابق کوئی پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں پر لنگر انداز نہیں ہو گا۔وزارت بحری امور نے فیصلے کا با ضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا۔

واضح رہے اس سے قبل بھارت نے پاکستان سے براہِ راست اور بالواسطہ ہر طرح کی درآمدات پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔یہ بھی فیصلہ کیا تھا کہ بھارت پاکستان کی جانب سے کوئی خط اور پارسل بھی وصول نہيں کرے گا اور پاکستانی جھنڈے کا حامل کوئی جہاز کسی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزاتوار 04مئی 2025 موسم کیسا رہے گا؟؟؟

متعلقہ خبریں