اہم خبریں

زمین لرز اٹھی ، زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )انڈونیشیا کے علاقے سولاویسی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، تاہم سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔

انڈونیشیا کی موسمیاتی اور ارضیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 109 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل چلی میں بھی 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ زلزلہ چلی اور ارجنٹینا کے درمیان آیا تھا اور اس کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔

متعلقہ خبریں