اہم خبریں

پاکستان پیپلز پارٹی 23 سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت قرار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سینیٹ کی تازہ ترین پارٹی پوزیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (PPP-P) 23 سینیٹرز کے ساتھ ایوانِ بالا کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے، جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 19 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور پاکستان تحریک انصاف (PTI) 16 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

سینیٹ کی موجودہ جماعتی پوزیشن:
پاکستان پیپلز پارٹی: 23 سینیٹرز
(کل 24، ایک نشست سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے باعث خالی)

پاکستان مسلم لیگ (ن): 19 سینیٹرز

پاکستان تحریک انصاف: 16 سینیٹرز
(کل 17، ایک نشست سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے باعث خالی)

جمعیت علماء اسلام (ف): 5 سینیٹرز

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی): 4 سینیٹرز

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی): 3 سینیٹرز

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم): 3 سینیٹرز

مجلس وحدت المسلمین، نیشنل پارٹی، مسلم لیگ (ق)، سنی اتحاد کونسل: 1،1 سینیٹر

آزاد امیدوار: 6 سینیٹرز

خالی نشستیں:
خیبر پختونخوا سے 11 نشستیں تاحال خالی ہیں، کیونکہ ان پر الیکشن نہیں ہو سکا۔

تاج حیدر (PPP) کے انتقال اور ثانیہ نشتر (PTI) کے استعفے کے باعث مزید 2 نشستیں خالی ہیں۔

متعلقہ خبریں