اہم خبریں

بھارت کاایک اور جارحانہ اقدام ، پاکستان سے ڈاک اور پارسل کے تبادلے معطل کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی/اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) – بھارت نے پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے فضائی اور زمینی راستوں سے ڈاک اور پارسل کے تبادلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

بھارتی وزارت مواصلات اور ڈائریکٹریٹ جنرل شپنگ ممبئی کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ:

پاکستانی پرچم والے کسی بھی بحری جہاز کو بھارت کی بندرگاہوں میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسی طرح، بھارتی پرچم والے جہاز بھی پاکستان کی کسی بندرگاہ کا رخ نہیں کریں گے۔ڈاک، کورئیر اور پارسل کی تمام سروسز بھی فضائی اور زمینی راستوں سے معطل کر دی گئی ہیں۔

یہ تمام اقدامات بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد کیے جا رہے ہیں، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا۔ پاکستان نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے اور اسے بھارت کی جانب سے بے بنیاد پروپیگنڈہ قرار دیا ہے۔

بھارت نے پہلے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا، جسے پاکستان نے “آبی جارحیت” قرار دیا۔

اس کے بعد، ہر قسم کی تجارتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

اب بین الاقوامی ڈاک و بحری رابطے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں