اسلام آباد ( اے بی این نیوز )دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال ،تازہ ر پورٹ جاری۔ تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد76 ہزار 900کیوسک اور اخراج 55 ہزار کیوسک ہے، ترجمان واپڈا کے مطابق
منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 48ہزار 500 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 90ہزار600 کیوسک اوراخراج 76 ہزار کیوسک ہے۔
ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 37ہزار100کیوسک اور اخراج 28 ہزار600 کیوسک ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 35 ہزار 400کیوسک اور اخراج 35ہزار400کیوسک ہے۔
تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1433.61فٹ اور پانی کا ذخیرہ6 لاکھ 3ہزارایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1133.70فٹ اور پانی کا ذخیرہ 11 لاکھ 28 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 644.40 فٹ اور پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 24ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا،منگلااورچشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیر ہ 18 لاکھ55 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
مزید پڑھیں :پہلگام فالس فلیگ ،حملہ سکیورٹی کی ناکامی ہے، را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت کا اعتراف