اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں بارش کے باعث متاثرہ فیڈرز پر بجلی بحالی کا عمل جاری ۔ بارش اور طوفان کے باعث 100 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے، ترجمان آئیسکو کے مطابق
آئیسکو ٹیموں نے قلیل وقت میں 80 % سے زائد فیڈرز پر بجلی بحال کر دی ہے۔ راولپنڈی کے کچھ علاقے سیٹلائیٹ ٹاون، ویسٹریج، ٹینچ بھاٹہ، مصریال روڈ، بارہ کہو، ڈھوک کالا خان، شاہ خالد کالونی اور گردونواح میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے۔
آئیسکو ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آئیسکو اور چیف انجینئر آپریشن سنٹرل کنٹرول روم سے بجلی بحالی کی تمام کاروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں ۔
صارفین اپنی شکایات کا اندراج متعلقہ کمپلینٹ آفس اور ہلپ لائن نمبر 118 پر کرائیں ۔
مزید پڑھیں :پہلگام میں جو بھی ہوا وہ بھارتی سکیورٹی کے اداروں کی ناکامی کی وجہ سے ہوا،سابق سربراہ ’’را ‘‘