کراچی(نیوز ڈیسک)کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ،چین میں تباہی مچانے والا نیا ویرینٹ کراچی پہنچ گیا۔ محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹBF7کی موجودگی کی تصدیق کردی گئی ،عالمی وباء کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ بی ایف 7 کا پہلا کیس کراچی میں سامنے آیا ہے، جس کی تصدیق سیکوینسنگ کے بعد کی گئی ہے، کورونا وائرس کے اس نئے ویرینٹ بی ایف 7 نے چین میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو متاثر کیا ہے۔نئے ویرینٹ کی پاکستان میں موجودگی سے کرونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ مزید بڑھ گیا،سیکرینگ نظام پر سوال اُٹھا دیے گئے۔














