اہم خبریں

گجرات کے قصائی مودی نے دریا ئے سندھ پر حملہ کیا ہے،اگر پانی بند ہوا تو پھر اُنکا خون بہے گا، بلاول بھٹو

میر پور خاص (    اے بی این نیوز     )بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن میں کچھ قوتیں چاہتی تھیں کہ پی پی کانمائندہ الیکشن جیت نہ سکے۔ میرپورخاص کےعوام مشکل وقت میں ہمارےساتھ کھڑےرہے۔
عوام نےفیصلہ دیاپیرکانہ میرکاووٹ تیرکا۔
آپ نےان تمام سازشوں کوشکست دیکر ہمیں کامیاب کرایا۔ آپ لوگوں نےہماراساتھ دیاتو ہم نے ملک میں جمہوریت کوبحال کیا۔ آپ لوگ قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹو کےساتھ کھڑےرہے۔
قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹونےمزدوروں کوحقوق دلوائے۔
قائد عوام نے آئین سازی اور قانون سازی سے مزدوروں کو حقوق دیے۔ پیپلزپارٹی سب سےپہلےآپ کےحقوق کاتحفظ کرےگی۔ ہماری حکومت بنی توپھرسےسازشیں شروع ہوگئیں۔
سیاسی یتیم جشن منارہے تھے کہ پیپلزپارٹی نے آپ کے حقوق کا سوداکیا۔
مخالفین کوجب بھی موقع ملاانہوں نےآپ کےحقوق کاسوداکیا۔ پروپیگنڈا کیا گیا کہ پیپلزپارٹی نے سندھو سے نہرنکالنے کی اجازت دی ہے۔ ہم نہ کسی کےسامنے جھکتے ہیں نہ پیچھےہٹتےہیں۔
جب ہم الیکشن لڑرہےتوآپ کیخلاف سازشیں چل رہی تھیں۔
ارسا نے غیرقانونی اور بے بنیاد سرٹیفکیٹ جاری کیا۔ میں پاکستان کےعوام کاشکرگزارہوں جنہوں نےہمیں ووٹ دیا۔ ارسا اور ایکنک کے فیصلے صدر زرداری کے صدر بننے سے پہلے کیے گئے۔
ہمارے پاس اکثریت نہیں تھی اس لیے سی سی آئی میں جانے کا فیصلہ کیا۔
ہم اپنےاصولوں پرلڑتےآئے ہیں اورلڑتےرہیں گے۔ گجرات کےقصائی مودی نےاب سندھو پرحملہ کیاہے۔ اگروہ سندھوپرحملہ کریں گےتوانہیں معلوم ہے یہاں یاپانی بہےگایاخون۔
اگربھارت پردہشتگردی ہوئی ہےتواس کی مذمت کرتےہیں۔
اگربھارت کےپاس کوئی ثبوت ہے کہ کوئی پاکستانی ملوث ہےتوثبوت دے۔ سندھو پرجوحملہ کرےگااس سے ہم جنگ کریں گے۔ ہماری افواج اتنی بہادرہیں ہرحملےکامنہ توڑ جواب دیں گی۔

مزید پڑھیں سونے کے نئے ریٹس آگئے،جا نئے فی تولہ کیا قیمت مقرر کی گئی

متعلقہ خبریں