اہم خبریں

بلوچستان میں دہشت گردی( ر ا )کے ملوث ہونے کے چونکا دینے والے انکشافات

کوئٹہ (اے بی این نیوز)مارچ 2025 میں نوشکی میں مسافر بس پر ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس حملے کی منصوبہ بندی دو را ایجنٹس نے کی تھی، جنہوں نے یہ حملہ بی ایل اے کے دہشت گردوں کے ذریعے کروایا۔

ان را ایجنٹس کی شناخت آشیش کمار اور بشوناتھ داس کے طور پر ہوئی ہے ۔16 مارچ 2025 کو نوشکی میں ایک خوفناک خودکش حملہ اور اس کے بعد اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کئی معصوم افراد شہید ہو گئے، جو عید الفطر کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں کا سفر کر رہے تھے۔

اس سانحے میں 5 افراد شہید ہوئے، جن میں سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار بھی شامل تھے۔تحقیقات کے دوران پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ یہ حملہ ہمسایہ ملک سے تعلق رکھنے والے را ایجنٹس نے منصوبہ بندی کے تحت کیا۔

ہندوستانی راایجنٹس آشیش کمار اور بشوناتھ داس نے ہمسایہ ملک میں بی ایل اے کے ایک مقامی کمانڈر سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا منصوبہ بنایا۔

اور ایسا وقت چنا جب عید کے باعث زیادہ سے زیادہ لوگ ایک ساتھ سفر کر رہے تھے تاکہ زیادہ جانی نقصان ہو اور بلوچستان میں خوف و ہراس اور عدم استحکام پیدا ہو۔تحقیقات جاری ہیں اور حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان را ایجنٹس کے ملوث ہونے کے مزید شواہد بھی حاصل ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی فوجی وردی میں بھیڑیے، اسرائیلی خاتون افسر کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بناڈالا

متعلقہ خبریں