اسلام آباد(اے بی این نیوز)موجودہ سکیورٹی صورتحال میں وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی مقررکر دیا گیا،لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس وقت ڈی جی آئی ایس آئی ہیں اس سے قبل جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں،اس کے علاوہ وہ بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کر چکے ہیں۔
انہوں نے اپنے کورس میں سورڈ آف آنر بھی حاصل کیا ہے جبکہ اس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے بھی فارغ التحصیل ہیں اور اپنی موجودہ ذمہ داری سے قبل ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعرات یکم مئی 2025 موسم کیسا رہے گا؟؟؟