اہم خبریں

سونے کی قیمت ہزاروں روپے نیچے گر گئی،جانئے کتنا سستا ہوا

کراچی ( اے بی این نیوز  )  ملک میں سونے کی قیمت میں اچانک نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس نے شہریوں اور سرمایہ کاروں کو حیران کر دیا ہے۔ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا، تاہم آج کی تبدیلی نے ایک مختلف رجحان پیش کیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، بدھ کے دن سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے کی ایک بڑی کمیدیکھنے میں آئیہے،اب فی تولہ سونا اب 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے میں دستیاب ہو رہا ہے

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2915 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 96 ہزار 467 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ کمی ان افراد کے لیے کسی حد تک خوش آئند ہو سکتی ہے جو سونے کی خریداری کے خواہشمند ہیں یا مستقبل میں سرمایہ کاری کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 34 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اب یہ قیمت 3276 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ اس عالمی کمی کا براہ راست اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے، اسی لئے مارکیٹ میں سوانا سستا ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں :بھارت حملے سے پہلے ہی پسپا، رافیل طیاروں کی اڑان،پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی جوابی پرواز،دشمن دم دبا کر فرار

متعلقہ خبریں