اہم خبریں

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور ( اے بی این نیوز  )  پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ۔ ایونٹ کے 19ویں میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کے 19ویں میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اس ایونٹ میں تاحال ناقابل شکست ہے اور 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ لاہور قلندرز 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، ٹام کرن، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، آصف آفریدی

اسلام آباد یونائیٹڈ: آندرے ہاؤس، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، عماد وسیم، حیدر علی، جیسن ہولڈر، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، بین ڈوورشوئس، نسیم شاہ، حنین شاہ

مزید پڑھیں :بھارتی پنجاب پاکستان کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے، رہنماتحریک خالصتان گرپتونت پنوں

متعلقہ خبریں