اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بارڈرزپرٹینشن ہےڈرنانہیں بہادری سے مقابلہ کریں گے۔ ہم سب افواج پاکستان کےساتھ کھڑےہیں۔
ہم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح افواج کیساتھ کھڑےہیں۔ ہرچیزکابہادری سےمقابلہ کرناہے۔ یہاں سےپاک فوج کوجواب جاناچاہیے قوم کےبیٹے اوربیٹیاں آپ کیساتھ کھڑےہیں۔ اگرکوئی کہےکہ وردی والےپرگولی چلاؤ اس کےبہکاوےمیں نہیں آنا۔
جولوگ اس بہکاوےمیں آئےوہ جیلوں میں سڑرہےہیں۔
لاہور ڈویژن کے 14ہزار بچوں کو لیپ ٹاپ سیے جارہے ہیں۔ سیاست عوامی خدمت کا نام ہے ۔ لیپ ٹاپ اور سکالر شپ کا زیادہ حصہ لڑکیوں کو دیا جارہا ہے۔ لیپ ٹاپ اورسکالرشپس پروگرام میں بچیوں کاحصہ زیادہ رکھاگیاہے۔ ہونہارطلباآج کےسپرسٹارزہیں۔ ہرماہ ساڑھے 12لاکھ مزدوروں کو راشن ملے گا۔ سیاست عوامی خدمت کانام ہے۔
مزید پڑھیں :پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ