اہم خبریں

پاکستان ایئر اسپیس کی کڑی نگرانی کیلئے اہم اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان ایئر اسپیس کی کڑی نگرانی کیلئے اہم فیصلہ کرلیا گیا،سکیورٹی کے پیش نظر ایئرٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایت جاری کردی گئیں۔

پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والی غیر ملکی پروازوں کی بھی نگرانی شروع کردی گئی ہے،سکیورٹی کے پیش نظرایئرٹریفک کنٹرول کونئی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں،خصوصی طور پر بھارت سے آنے والی غیر ملکی پروازوں کی کڑی نگرانی کی جائےگی۔

ایوی ایشن ذرائع کےمطابق مشکوک پروازوں کی خصوصی اجازت اعلیٰ سطح پرملنےکی بعددینےکی ہدایت کی گئی ہے،گلگت اور اسکردو کیلئے آج آپریٹ ہونےوالی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں،شمالی علاقہ جات کیلئے پروازیں سیکیورٹی وجوہات کی بناپرمنسوخ کی گئیں۔
مزید پڑھیں: سائبرحملوں کاخطرہ،نیشنل کمپیوٹرایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ایڈوائزری جاری

متعلقہ خبریں