اہم خبریں

پاکستان بھارت کشیدگی پر امریکہ متحرک ہوگیا،تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ

واشنگٹن (اے بی این نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلگام واقعے کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی پر امریکا متحرک ہو گیا ہے، اور دونوں ممالک کوتحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ پاک بھارت میں بڑھتے تناؤ پر گہری نظر ہےترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ دونوں ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور دونوں حکومتوں کو کشیدگی کم کرنے کا کہا ہے۔

ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو آج کسی بھی وقت دونوں ممالک کی قیادت سے براہ راست گفتگو کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی رہنماؤں کو اس نازک صورتحال میں پاکستان اور بھارت کی قیادت کے ساتھ رابطہ کرنے کا کہا ہے۔ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ امریکی قیادت نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کا عزم کیا ہے اور فریقین کو افہام و تفہیم کے ذرئعے مسئلے کا حل نکالنے کا مشورہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ آور ہوسکتا ہے،عطاء تارڑ

متعلقہ خبریں