راولپنڈی ( اے بی این نیوز )ہم بھارت کے خلاف متحد ہیں، بھارتی جارحیت کے بعد عمران خان کا پہلا بیان سامنے آگیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے وکلاء فیصل چوہدری، عثمان ریاض گل، ظہیر عباس، محمود جوئیہ اور ہارون نواز نے ملاقات کی۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد فیصل چوہدری نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہعمران خان نے کہا کہ ہم بھارت کے خلاف متحد ہیں، مودی کے اقدامات نے پاکستانی قوم کو متحد کردیا ہے۔ فیصل چوہدری کے مطابق پاکستان پر کوئی حملہ ہوا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہعمران خان نے کہا کہ حکومت نے جو فیصلے کیے ہیں ان میں کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔