اہم خبریں

خطرہ منڈلارہاہے عوا م کوفکرکی ضرورت نہیں،پاکستان ایٹمی قوت،دفاع ناقابل تسخیرہے،مریم نواز

لاہور ( اے بی این نیوز    ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک فوج کےپاس اتنی طاقت ہےدشمن کےہروارکامقابلہ کرسکتےہیں۔ پاکستان کادفاع ناقابل تسخیرہے کیونکہ ہم ایٹمی قوت ہیں۔
خطرہ منڈلارہاہے عوا م کوفکرکرنےکی ضرورت نہیں۔ اللہ تعالیٰ نےافواج پاکستان کوہردشمن کامقابلہ کرنےکی طاقت دی۔ پاکستان کوترقی دینےکاکسی نےسوچاتو وہ نوازشریف تھا۔ پاکستان میں موٹروے کا جال نوازشریف نے بچھایا۔
ہم نے ایک سال کے اندر 30ہزار گھر بنائے۔ ہماری حکومت کا ٹارگٹ ایک لاکھ گھر بنانا ہے۔ صاف ستھرا پنجاب مہم کے ذریعے آپ کے گھروں سے کوڑا اٹھایا جارہا ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ کا پروگرام کل سے شروع کرنے جارہے ہیں۔
پنجاب کے مختلف شہروں کیلئے جلد 2ہزار بسیں لائے جارہے ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ کے تحت تمام صوبوں کے ساتھ وسائل کی کمی نہیں۔ اگر کہیں کمی ہے تو وہ محنت کی ہے وسائل کی نہیں۔
شورمچایا جارہا ہے کہ کسان کو نقصان پہنچایا گیا ۔
میں نےکہاتھاکسان کونقصان نہیں ہو نےدوں گا۔ اس معاملےپربھی جھوٹاپھیلانےکی کوشش کی جارہی ہے۔ میری پوری کوشش ہےکسان بھائیوں کونقصان نہ ہو۔ یہ وہ پنجاب ہےجہاں حکومت خودچل کرعوام کےپاس جاتی ہے۔
کسانوں کے ساتھ میرے صوبے کے 15کروڑ عوام کو بھی سستی روٹی چاہیے۔ اس وقت تک آرام سےنہیں بیٹھوں گی جب تک آپ کےگھرمیں خوشحالی نہ آجائے۔

سیاست سے ہٹ کر ہمیں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے۔ پاکستان کاکوئی بھی دشمن حملہ کرنےسےپہلے10بارسوچےگا۔ ملکی ترقی میں سب سے بڑا ہاتھ محنت کش مزدوروں کا ہوتا ہے۔
ساڑھے12لاکھ محنت کش خاندانوں کوراشن کارڈ دیاجائےگا۔
میری کوشش ہے زیادہ سےزیادہ افراد کواس سکیم میں شامل کیاجائے۔کوشش ہےکسی مزدورکابچہ بھوکا نہ سوئے۔ یکم جون سےراشن کارڈکاافتتاح کرنےجارہےہیں۔ راشن کارڈسےمحنت کشوں کوماہانہ3ہزارملیں ۔
ساڑھے12لاکھ افراد40ارب کی لاگت سےراشن کارڈسےمستفیدہونگے۔ میری کوشش ہےکسی کوچل کرحکومت کےپاس نہ آناپڑے۔ چاہتی ہوں حکومت چل کر گھر میں ضرورت مند کی ضرورت پوری کرے۔

مزید پڑھیں :بھارت میں بین المذاہب فسادات کی نئی لہر شروع،مسلمانوں کے خلاف نیامحاذ کھول دیا

متعلقہ خبریں