راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) جنرل ( ر )عبدالقیوم نے کہا ہے کہ اللہ نہ کرے کہ ہم روایتی یا غیر روایتی جنگ میں جائیں۔ انسانی تاریخ میں غیر روایتی جنگ امریکہ نے ہیرو شیما ناگاساکی پر بم گرا کر لڑی۔ اگر کوئی حملہ کرنے کی تیاری کرتا ہے تو اب ہم نے اسکا انتظار نہیں کرنا۔
سندھ طاس معاہدہ پر ورلڈ بینک کے بھی دستخط ہیں اسکو آپ یکطرقہ ختم نہیں کر سکتے۔ ایکس سروس مین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آپ مغربی دریاؤں کا پانی نہیں روک سکتے بیاس وغیرہ کو انھوں نے ریت کے ڈھیر بنا دیا ہے۔
دریاؤں کی روانی کو آپ نہیں روک سکتے ڈیم بنانا آپکا حق ہے بھارت پہلے ہی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ سندھ طاس معاہدہ پر بھارتی اعلان کے بعد یقیننا حکومت پاکستان تمام آپشن کو دیکھ رہی ہو گی۔
دریا روکنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا یقیننا وہ کوئی رعایت لینا چاہتے ہیں۔ اب ہم کوشش کریں گے کہ مشرقی دریاؤں میں اتنا پانی چھوڑا جائے کہ وہاں زندگی متاثر نہ ہو۔ بڑھتی آبادی کے ساتھ سوسائٹی بھی بننی چاہیئے لیکن ڈیمز بھی اب بہت ضروری ہیں۔
مزید پڑھیں :جنگ کا خطرہ موجود،دو تین دن اہم،فوج ہر طرح تیار،بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جا ئیگا،وزیر دفاع